google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ایم ایف سے اپریل میں 1.1ارب ڈالر کی رقم ملنے کا امکان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئی ایم ایف سے اپریل میں 1.1ارب ڈالر کی رقم ملنے کا امکان

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اگر منتخب ہونے والی حکومت نے پاکستان کے جاری چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے فنڈسے مدد کی درخواست کی تو وہ اس مدد کیلیے دستیاب ہوگا۔
نامزد وزیراعظم شہبازشریف کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات ترجیح ہے۔انہوں نے اپنے نو ماہ کے اقتدار کے دوران آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کیلیے 3ارب ڈالر قرض کے حصول کا معاہدہ کیا تھا۔ پاکستان نیاس قرض پروگرام کیلیے حتمی ریویو کر لیا ہے جس سے اپریل میں یہ پروگرام ختم ہونے سے پہلے 1.1ارب ڈالر کی رقم مل سکتی ہے ۔
پاکستان آئی ایم ایف سے کم از کم 6ارب ڈالر کا نیا قرض لینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ آنے والی حکومت رواں برس اربوں ڈالر ز کے قرض دوبارہ سے ادا کر سکے۔
ایک پاکستانی عہدیدار نے بتایا ہے کہ پاکستان ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے حصول کیلیے مذاکرات کا خواہاں ہے، اس کے حوالے سے باضابطہ مذاکرات مارچ کے آغاز پر اپریل میں متوقع ہیں۔
پاکستان کو شش کر رہا ہے کہ وہ ان متنازع انتخابات کے بعد اب اقتصا دی بحران سے بچ سکے جس میں دوسیاسی وراثتی خاندانوں نے اس پارٹی کواقتدار سے باہر رکھنے کیلیے گٹھ جوڑ کرلیا ہے جس کے سابق رہنما عمران خان جیل میں ہیں۔
پاکستان کو 25 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرض کی ادئیگی اس سال میں کرنا ہوگی جس کا آغاز جولائی سے ہورہا ہے یہ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر سے تین گنا بڑا حجم ہے۔
آئی ایم ایف کے ای ایف ایف قرض پروگرام عام طور پر تین ساچار سال کیلئے ہوتے ہیں اور ان کا مقصدمالیاتی عدم توازن فکس کرنا ہوتا ہے اور یہ ساڑھے چار برس سے 12برس کے عرصے میں اداکرنا ہوتے ہیں۔پاکستان کو ایک ار ڈالر کا بانڈ اپریل میں دوبارہ ادا کرنا ہے۔ ایک نئے قرض کے پروگرام کیلیے نئی آنے والی حکومت کو آئی ایم ایف سے رسمی درخواست کرنا ہوگی۔فنڈنگ کی یہ رقم قرض دہندہ سے ہونے والے مذاکرات پر منحصر ہوگی۔
فنڈ کی پاکستان کے ساتھ طویل مدتی معاشی تبدیلیوںپر بات چیت جاری ہے اوراس میں حکومتی آمدن بڑھانے ،توانائی کے شعبے کو بہتربنانے، زرمبادلہ کی شرح کو آزاد کرنے ، ریاستی کنٹرول مین چلنے والے اداروں کی اوورہالنگ اور قدارتی آگات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانیکے بہترین طریقے شامل ہیں۔1947میں اپنے قیام کے بعد سے پاکستان اب تک ای ایم ایف سے 23بیل آئوٹ پیکج لے چکا ہے اور یہ دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …