google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نئی حکومت کے ساتھ پالیسیز پر کام کرنے کے منتظر ہیں:آئی ایم ایف - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

نئی حکومت کے ساتھ پالیسیز پر کام کرنے کے منتظر ہیں:آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ پالیسیز پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

میڈیا بریفنگ میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی پیش رفت پر تبصرہ نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالرز جاری ہوئے۔

ڈائرکٹر آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ قرض پروگرام سے معاشی استحکام کی کوششوں میں مدد مل رہی ہے، قرض پروگرام میں مضبوط فوکس کمزور طبقے کا تحفظ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے دور میں حکام نے معاشی استحکام کو برقرار رکھا، مہنگائی قابو میں رکھنے، زرِ مبادلہ بڑھانے کے لیے حکام نے سخت مانیٹری پالیسی پر عمل کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیشنل بینک ملازمین کو دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی …