خطہ پوٹھو ہار ، مری گلیات ، کے پی ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر آج رات بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے،
خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد میں بارش جبکہ مری ، گلیات اور گردو نواح میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے زیادہ تر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کراچی میں 27 ، اسلام آباد میں 23 ،لاہور میں 18 ، پشاور میں 16 اور کوئٹہ میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔
ادارہ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے اسلام آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 219 ریکارڈ کیا گیا جو مضر صحت ہے