google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی بھارت کو شکست - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی بھارت کو شکست

بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

بھارتی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔

بھارتی کپتان درگاہ راو نے 61 اور وینکیٹیشورا راو نے 49 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے بدر منیر اور کامران اختر نے دو دو وکٹیں لیں۔

میچ میں مطیع اللّٰہ اور محمد سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بعدازاں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے میچ جیت لیا۔

پاکستان نے 213 رنز کا ہدف 19.2 اوررز میں پورا کیا۔ نائب کپتان بدر منیر نے 63 گیندوں پر 129رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان نثار علی نے 18 رنز بنائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نظر انداز 

رواں برس شیڈول اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو نظر انداز کر دیا گیا۔ …