google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری اور بارش - UrduLead
پیر , جنوری 6 2025

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری اور بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری اور بارش، سردی کی شدید میں اضافہ ہوگیا۔

زیارت، کان مہترزئی، مستونگ اور لکپاس میں برف باری کے بعد سردی بڑھ گئی۔

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا سلسلہ 5 جنوری تک جاری رہے گا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی۔

گرو مندر، نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، گلشن اقبال، شارع فیصل، کارساز روڈ، ڈالیما، شانتی نگر، گلستان جوہر اور اسکیم 33 یونیورسٹی روڈ پر بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقے حب چوکی اور سرجانی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان کے فالوآن کے بعد 208 رنز کا خسارہ ابھی باقی

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے