google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وی پی این کے بڑھتے استعمال سے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ: PTA - UrduLead
پیر , جنوری 6 2025

وی پی این کے بڑھتے استعمال سے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ: PTA

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں سست روی کے معاملے پر تحقیقات مکمل

ٹیلی کام آپریٹرز کے نیٹ ورکس کے مسائل کی تفصیلات سمیت مکمل رپورٹ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو ارسال کر دی ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ٹیلی کام کمپنی کو سوشل میڈیا اور ویب براؤزنگ میں مسائل کا سامنا رہا ہے، ایکس پر بلاکنگ کے مسائل آئے، ویب براوٴزنگ اور ڈیٹا سروسز پر رپورٹ نہیں ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ٹیلی کام آپریٹر نے تمام بڑی ایپلیکیشنز میں ڈیٹا ٹریفک میں کمی رپورٹ کی، فکسڈ لائن آپریٹرز نے بھی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے دوران مسائل کا تذکرہ کیا ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا، اس لیے انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کے لیے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ وزارت آئی ٹی کو ارسال کردی ہے، جس میں ٹک ٹاک، وٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی نشان دہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو اسٹریمنگ، کالز اور ویب براوٴزنگ میں سست رفتاری کی شکایت سامنے آئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

انٹرنیٹ میں خلل و نقصانات: وزیر داخلہ اور چیئرمین پاشا قائمہ کمیٹی میں طلب

انٹرنیٹ میں خلل اور نقصانات کے معاملے پر وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان سافٹ وئیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے