google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یشما گِل کی بہن کی ڈھولکی میں ہانیہ عامر کا دھماکے دار ڈانس وائرل - UrduLead
پیر , جنوری 6 2025

یشما گِل کی بہن کی ڈھولکی میں ہانیہ عامر کا دھماکے دار ڈانس وائرل

پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی اپنی دوست و اداکارہ یشما گِل کی بہن عروب گِل کی ڈھولکی پر شرکت کی تصویریں اور ویڈیو وائرل ہو گئیں۔

ہانیہ عامر پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں دیگر فنکاروں کے مقابلے میں بہت زیادہ شہرت حاصل کی ہے۔

ادکارہ ہانیہ عامر کو ناصرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی خوب جانا اور پسند کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اس وقت پاکستان میں سب زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں جن کی ہر نئی پوسٹ کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ شب اپنی قریبی دوست یشما گل کی بہن کی ڈھولکی کی تقریب میں شرکت کی ہے۔


وائرل تصویروں میں اداکارہ کو انتہائی سادہ انداز، پاجامے اور ہُڈی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی تقریب کی وائرل ہونے والی دیگر ویڈیوز میں ہانیہ عامر خوبصورت سبز رنگ کی چولی اور لہنگا زیب تن کیے ہوئے ہیں اور بھرپور ڈانس کر رہی ہیں۔

ڈانس کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ یشما گِل اور دیگر دوستوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر کے پہلے ہڈی میں ڈھولکی کی تقریب میں شرکت اور بعد ازاں اپنے رقص سے ڈانس فلور پر آگ لگا دینے کے منفرد انداز کی سوشل میڈیا صارفین خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان کے فالوآن کے بعد 208 رنز کا خسارہ ابھی باقی

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے