google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا دوسرا دور آج - UrduLead
اتوار , جنوری 5 2025

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا دوسرا دور آج

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت بند کمرا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں آج سہ پہرساڑھے 3 بجے ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی آج کے مذاکرات میں شامل ہوں گے ،

اجلاس میں تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف بانی چیئرمین اور دیگر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھائے گی،

9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل دے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہوش حیات کی گلوکاری کی ویڈیو وائرل

مقبول اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے حال ہی میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے