دبئی میں شیڈول سہ ملکی بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز پاک، بھارت سیریز میں تبدیل ہوگئی۔
سہ ملکی بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے لئے تاخیر سے این او سی ملنے کے باعث سری لنکا کی ٹیم ایونٹ سے آؤٹ ہو گئی جس کے بعد سیریز پاک اور بھارت کے مقابلوں میں تبدیل ہوگئی ہے۔آرگناٸزنگ کمیٹی نے سری لنکن بلاٸنڈ کرکٹ ٹیم کی فلاٸٹ مس ہونے پر اب پاک، بھارت کرکٹ سیریز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج دبئی میں کھیلا جارہا ہے جبکہ دوسرا میچ 23 فروری اور تیسرا میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔چیٸرمین انڈین بلاٸنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کہتے ہیں سہ ملکی سیریز کو پاک بھارت مقابلوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ مشاورت سے ہوا، سری لنکا کے نہ آنے پر افسوس ہے۔