google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نواز شریف کے پوتے کی شادی: بھارتی شخصیت آکر واپس بھارت روانہ - UrduLead
ہفتہ , جنوری 4 2025

نواز شریف کے پوتے کی شادی: بھارتی شخصیت آکر واپس بھارت روانہ

نواز شریف کے پوتے کی شادی میں شرکت کے لیے بھارتی شخصیت چند گھنٹے کے لیے خصوصی طیارے پر لاہور پہنچی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نواز شریف کے پوتے زید حسین کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت کی ایک بڑی کاروباری شخصیت خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچی اورچند گھنٹے بعد روانگی ہوگئی۔

جہاں ملکی اور بیرون ملک کی بڑی شخصیات بھی زید حسین کی شادی پر مبارک باد دینے والوں میں شامل ہیں، وہیں بھارت کے بڑے بزنس مین جندل اور ان کی فیملی بھی جاتی امرا پہنچے، جہاں وہ نواز شریف کے پوتے کی شادی میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی بزنس مین جندل اور ان کی بیگم سنگیتا جندل خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور آئے تھے، جس کے بعد وہ شادی میں شرکت کے لیے چند گھنٹے کے لیے جاتی امرا گئے اور پھر واپسی کا سفر اختیار کرلیا۔

نواز شریف اور ان کے خاندان کو بھارت کی بڑی کاروباری شخصیت جندل اور ان کی فیملی نے شادی کی مبارک باد دی۔

یاد رہے کہ جندل اور ان کی فیملی گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے چند گھنٹے کے لیے ممبئی سے لاہور پہنچی تھی جوکہ اب روانہ ہوچکی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری اور بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش بلوچستان کے شمالی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے