google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عملدرآمد مکمل - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عملدرآمد مکمل

دوسرے اقتصادی جائزہ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے 26 میں سے 25 اہداف پر عملدرآمد مکمل کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اہداف پر عملدرآمد کی رپورٹ آئی ایم ایف کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ایس او ایز کے لاء میں ترمیم اور ترمیمی قانون پر عملدرآمد کی شرط مکمل نہیں ہوئی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پاکستان پوسٹ اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے لاء میں ترمیم نہیں ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مرکزی بینک سے حکومت کے لیے قرض حاصل نہ کرنے اور بیرونی ادائیگیوں کی بروقت ادائیگی کی شرط پوری ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس محصولات اور ریفنڈ ادائیگیوں سمیت پاور سیکٹر کے بقایاجات بروقت کلیئر کیے گئے ہیں جبکہ ٹیکس استثنیٰ اور ٹیکس ایمنسٹی نہ دینے کی شرط پر بھی مکمل عملدرآمد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان کرنسی ایکسچینج میں 1.25 فیصد کے ریٹ پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ بجلی نرخوں کی ری بیسنگ اور گیس کی قیمت بڑھانے کی شرط پر بھی بروقت عملدرآمد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اہداف پر عملدرآمد رپورٹ کا جائزہ آئی ایم ایف مشن آمد سے قبل مکمل کرے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …