google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مالی سال 2023-24 کے نظرثانی شدہ معاشی اعداد و شمارکی منظوری - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

مالی سال 2023-24 کے نظرثانی شدہ معاشی اعداد و شمارکی منظوری

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے مالی سال 2023-24 کے نظرثانی شدہ معاشی اعداد و شمارکی منظوری  دے دی ہے گزشتہ سال جی ڈی پی گروتھ 2.52 فیصد کے بجائے 2.50 فیصد رہی ہے۔

سیکرٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

کمیٹی نے مالی سال 2023-24 کے نظرثانی شدہ معاشی اعدادوشمارکی منظوری  دی ہےمالی سال کے دوران فی کس آمدنی 1678 ڈالر رہی ہے۔  

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی دستاویزات کے مطابق اس سے پہلے ڈالر میں فی کس آمدن کا تخمینہ 1680 ڈالر تھا

مقامی کرنسی میں فی کس آمدن 4 لاکھ72 ہزار 263 روپے پر آگئی ہے اس سے پہلے فی کس آمدن کا تخمینہ4 لاکھ  75 ہزار 281  روپے تھا۔

اعلامیے کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کی معاشی کارکردگی کی منظوری بھی دے دی ہے

رواں مالی سال جولائی تا ستمبر معاشی شرح نمو 0.92  فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اس سال معاشی ترقی کا سالانہ ہدف 3.6 فیصد مقرر ہے

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …