google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہراعجاز کا دورہ سعودی عرب - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہراعجاز کا دورہ سعودی عرب

وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہراعجاز نے پاکستانی صنعتکاروں کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے سعودی وزیر تجارت سے ملاقات کی۔ پاکستان

سعودی بزنس فورم سے خطاب میں گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا، “پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو 20 ارب ڈالرز تک لے جانا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی حجم توقعات سے کہیں کم ہے”۔

وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پاکستانی سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ الکسابی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تعمیرات,ڈیجیٹل ایکانومی, انفرااسٹرکچر کےشعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

پاکستانی وفد میں پنجاب کے صوبائی وزیر برائے تجارت و صنعت ایس ایم تنویر ، عارف حبیب,محمد علی ٹبہ اور ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شامل ہیں۔

وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے معروف نام سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کیلئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔ سعودی وزیر تجارت نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

سعودی وزیر تجارت نے کہا کہ گوہر اعجاز نےتجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے خصوصی ذاتی دلچسپی لی۔ سعودی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں,ان کیلئےہمارے دروازے کھلے ہیں پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب میں ملازمتوں کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان سعودی بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے مابین فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی توثیق ہوچکی ہے۔

سعودی عرب خلیجی ممالک کا سب سے بڑا ملک ہے۔ فورم سے چیئرمین سعودی بزنس فورم حسن الحزاوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین دو طرفہ تجارت میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیشنل بینک ملازمین کو دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی …