سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی،
فتح کے ساتھ ہی پروٹیز کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کا امکان روشن ہوگیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم دوسری اننگز میں 237 رنز پر آؤٹ ہوگئی
پروٹیز کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں پر 48رنز بنالیے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے شہر سنچورین میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کرکٹ ٹیم 237 رنز پر آؤٹ ہوئی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 148 رنز کا آسان ہدف دیا۔
تاہم تیسرے دن کے اختتام پر قومی باؤلرز نے پروٹیز بلے بازوں کو خوب پریشان کیا اور دن کے اختتام تک 27 رنز پر ان کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔
جنوبی افریقہ کے اوپنر ٹونی ڈی زورزی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ریان ریکلٹن کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے اور ٹرسٹن اسٹبز صرف ایک رن بنا سکے۔
میچ کے چوتھے دن کا آغاز ایڈن مارکرم اور کپتان ٹمبا باؤما نے کیا۔