جماعت اسلامی کے تحت اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ آج ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ غزہ ملین مارچ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا ہے۔
انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک طرف انتظامیہ مارچ کی اجازت دیتی ہے
دوسری طرف تنگ بھی کیا جاتا ہے، ملین مارچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔