پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے میچ میں تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے،
دوسرے دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 88 رنز بنالیے تھے اور پہلی اننگز کا مزید 2 رنز کا خسارہ باقی ہے۔
جنوبی افریقہ کے شہر سنچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث آج کا کھیل اب تک شروع نہ ہوسکا، پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
کھیل کے دوسرے روز دن کے اختتام تک قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالیے تھے اور اس کا پہلی اننگز کا 2 رنز کا خسارہ ابھی باقی ہے۔
دوسری اننگز میں صائم ایوب، 27، کپتان شان مسعود 28، کامران غلام 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ بابراعظم 16 اور سعود شکیل 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پروٹیز کی جانب سے مارکرو جانسن نے 2 اور کگیسو رباڈا نے ایک وکٹ حاصل کی۔