سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی آج روایتی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
برسی کے سلسلے میں مرکزی پنڈال میں استقبالیہ کیمپ اور ساؤنڈ سسٹم لگا دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کے لئے 8500 پولیس اہلکار متعین کردئیے گئے ہیں جن میں ٹریفک، خواتین اور سادہ لباس اہلکار شامل ہیں۔
اس سلسلے میں گڑھی خدا بخش میں بڑی تعداد میں کارکنان اپنے قائدین کے مزاروں پر چادریں چڑھانے اور فاتحہ خوانی کے بعد مرکزی جلسے میں شرکت کریں گے۔
جلسے سے صدر زرداری‘ بلاول بھٹو زرداری‘ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ‘گورنر کے پی کے‘گورنر پنجاب و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔