نگراں وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہوگی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا کے افسران بھی جے آئی ٹیم میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج کی سفارش کرے گی۔ جے آئی ٹی مستقبل میں ایسی مذموم مہم کے سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منطوری دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران کے خلاف پروپیگنڈا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے۔