google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک - UrduLead
بدھ , دسمبر 25 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک

ملک کے بیشتر علاقوں میں بدھ کے روز موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔

بالائی سندھ اور پنجاب کے چند میدانی علا قوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ/دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد ، خطہ پو ٹھو ہار ، خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر صبح کے او قات میں کہرا پڑنے کی تو قع ہے۔

بالائی سندھ اور پنجاب کے چند میدانی علا قوں میں سموگ/دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات بونداباندی/ ہلکی برفباری ہوئی۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر سموگ/دُھند چھائی رہی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ اور سکردومنفی09، استور، گلگت، گوپس منفی07، کوئٹہ منفی06، ہنزہ، قلات منفی05، دیر، اورکلام میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بھارتی گلوکار جیسی گِل کا پاکستان آنے کا اعلان

پنجابی گلوکار جیسی گِل نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کردیا، جس پر ان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے