google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس - UrduLead
بدھ , دسمبر 25 2024

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس آج وزارت صحت کے کوہسار بلاک کی تیسری منزل پر منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، چیئرمین قائمہ کمیٹی، نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین، وزارت صحت اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایم ڈی کیٹ (MDCAT) ٹیسٹ اور پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل سمیت اہم ایجنڈا آئٹمز زیر غور آئے۔ اجلاس میں درج ذیل نکات پر تفصیلی گفتگو اور اہم فیصلے کیے گئے:
1. شفاف امتحانات کا انعقاد:
کمیٹی نے ہدایت کی کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے 30 دسمبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحانات مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد کیے جائیں۔
2. فیس کے معاملے پر عدالتی صورتحال:
کمیٹی نے آگاہ کیا کہ یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے کہ امتحان کی فیس طلباء سے وصول کی جائے یا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) امتحان کے اخراجات خود برداشت کرے۔
3. امتحانات کے لیے مناسب وقت کی فراہمی:
کمیٹی نے سفارش کی کہ طلباء کو ایم ڈی کیٹ کی تیاری کے لیے مناسب وقت فراہم کیا جائے اور یہ امتحان ایف ایس سی کے نتائج کے بعد منعقد کیا جائے تاکہ طلباء اپنی تیاری بہتر طریقے سے کر سکیں۔
4. داخلہ امتحان کے لیے اہلیت کے معیار کا جائزہ:
کمیٹی نے ایم ڈی کیٹ میں شرکت کے لیے اہلیت کے معیار کا ازسرنو جائزہ لینے کی سفارش کی تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو موقع فراہم کیا جا سکے۔
5. صوبائی حکومتوں کو خط ارسال کرنا:
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ صوبائی حکومتوں کو ایک خط ارسال کیا جائے گا جس میں نشستوں کی تقسیم اور ان کے میرٹ کے مطابق جائزہ لینے کے حوالے سے سفارشات شامل ہوں گی۔

اجلاس کے دوران تمام شرکاء نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے اور طلباء کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے زور دیا کہ تمام فیصلے طلباء اور عوام کے بہترین مفاد میں کیے جائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے