google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز کے سیکشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

مری میں آسمان سے گرتے نرم برف کےگالوں نے ہر شے کو ڈھانپ لیا، آزاد کشمیرمیں گریس ویلی میں دریائے نیلم پر پانی جم گیا، دریا پر جمی برف پر بچوں نے موج مستی کی۔

ادھر بلوچستان میں سخت سردی کے ڈیرے ہیں، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی پانچ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے عوام کی حفاظت کے پیش نظر مختلف موٹرویز کے سیکشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے ایم 3 کو سمندری سے درخانہ تک اور موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔

دھند کے موسم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت محفوظ سفر کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فعال ٹیکس گزار نہ ہونے کی صورت میں کاروبار سیل: لنگڑیال

ٹیکس اتھارٹی اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد بحال کریں گے: وزیر خزانہ سینیٹ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے