google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا، سیاحوں کی سہولیات کے لیے تمام اسٹاف ڈیوٹی پر موجود ہے۔

ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ کے مطابق ہیوی مشنری کی مدد سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا، سیاح اور مقامی رہائشی غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

ترجمان جی ڈی اے نے مزید بتایا ہے کہ سیاحوں اور مقامی افراد کی آمدورفت کے پیش نظر تمام اسٹاف گلیات میں موجود ہے۔

جی ڈی اے کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے اسٹاف الرٹ ہے، سیاح گاڑیوں کے ٹائروں کے ساتھ چین کا استعمال ضروری کریں۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ شہر قائد میں کل سے سائبرین ہوائیں رفتار پکڑیں گی، کراچی میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چلیں گی۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں تیز سائبرین ہوائیں چلیں گی، 24 اور 25 دسمبر کو شہر میں تیز ہواؤں کا امکان ہے، اس دوران سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں سائبرین ہوائیں چلنے کے سبب دن کا درجہ حرارت 25 ڈگری اور رات کا درجہ حرارت 9 تا 11 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …