پاکستان کے ٹاپ بیٹر بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بابر اعظم 271 اننگز میں کرس گیل کا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 285 اننگز میں 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔بابر اعظم نے یہ سنگ میل آج کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے عبور کیا۔
بابر اعظم مجموعی طور پر 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے 13 ویں پلیئر ہیں اور وہ پاکستان سپر لیگ میں 3 ہزار رنز بنانے والے بھی واحد پلیئر ہیں۔
بابر اعظم نے کیریئر میں 19 ٹیموں کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے سب سے زیادہ 14ہزار 562 رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان کے شعیب ملک نے 13ہزار 159 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے ہیں۔