google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ اس مالی سال میں کوئی منی بجٹ نہیں لا رہے ہیں۔

ایک بیان میں چیئرمین ایف بی آر نے واضح کیا کہ اس مالی سال میں کوئی منی بجٹ نہیں لا رہے۔

ٹیکس ریٹ بڑھانے سے وصولیوں میں کامیابی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے ان سے ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا، اس لیے منی بجٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

راشد محمود لنگڑیال نے اعتراف کیا کہ صرف انکم ٹیکس کی مد میں امیر طبقے سے 1200 ارب روپے کی لیکج ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …