google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی : بہن حمائمہ ملک نے سختی سے رد کر دیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی : بہن حمائمہ ملک نے سختی سے رد کر دیا

پاکستانی اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کے بعد ان کی زندگی اور ازدواجی معاملات سوشل میڈیا پر اکثر زیر بحث رہتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب سے علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جنہیں فیروز خان کی بہن حمائمہ ملک نے سختی سے رد کر دیا۔

سوشل میڈیا پر زینب کے نام سے منسوب اسکرین شاٹس وائرل ہو رہے تھے، جن میں دعویٰ کیا گیا کہ زینب نے فیروز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

تاہم، زینب کی ایک حالیہ انسٹاگرام اسٹوری نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی، جس میں وہ اور فیروز جم میں ایک ساتھ موجود تھے۔

حمائمہ ملک نے زینب کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے جھوٹے دعوے کرنے والوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا: “اللہ کے لوگو، فیروز اور زینب جاگنگ پر گئے ہیں اور بچے میرے ساتھ فلم دیکھ رہے ہیں۔ آپ لوگ اللہ سے ڈریں۔”

حمائمہ نے مزید کہا: “ہم ایک خوشحال خاندان ہیں، ہماری زندگی میں سکون ہے۔ برائے مہربانی جھوٹی خبریں پھیلانا بند کریں۔”

واضح رہے کہ فیروز خان نے اپنی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے کی تھی۔ دونوں کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی، مگر 2022 میں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔

علیزا نے فیروز پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف 3 صفر سے جیت

پاکستان جنوبی افریقا کو سیریز میں کلین سوئپ کرنے اور تین میچوں پر مشتمل ون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے