نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاتی امرا میں ہو رہا ہے، نومنتخب ممبران پنجاب اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
مریم نواز کی جانب سے امیدواروں کے لیے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں 218 ممبر شریک ہیں۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے لیے دی گئی فہرست میں شامل ارکان بھی شریک ہیں۔