google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہانیہ عامر کے ساڑھی میں جلوے - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

ہانیہ عامر کے ساڑھی میں جلوے

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک مرتبہ پھر مداحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لی۔

اداکارہ نے اپنی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو مداح ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور فوراً ہی انہیں خوبصورتی اور پسندیدگی کا سرٹیفکیٹ دے دیا۔

ہانیہ عامر نے کریم کلر کی ساڑھی اور خوبصورت شال کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

اداکارہ کی تصاویر پر کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے تعریف کے انبار لگا دیے۔

کسی نے ان کے میک اپ کی تو کسی نے ان کے لباس کی خوب تعریف کی۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اپنی دلکش تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …