google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک میں موسم سرد، بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ملک میں موسم سرد، بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دُھند چھائی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی علاقوں میں کہرا بھی پڑسکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لہہ اور اسکردو میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجۂ حرارت منفی ہونے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا۔

قلات میں درجۂ حرارت منفی 7، کوئٹہ میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مالم جبہ، چترال، دیر، مری، راولاکوٹ اور گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں بھی پارا نقطۂ انجماد سے نیچے چلا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف 3 صفر سے جیت

پاکستان جنوبی افریقا کو سیریز میں کلین سوئپ کرنے اور تین میچوں پر مشتمل ون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے