google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پانامہ کیسز دوبارہ کھول دئیے گئے، ملزمان کیخلاف انکوائر ی شروع - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

پانامہ کیسز دوبارہ کھول دئیے گئے، ملزمان کیخلاف انکوائر ی شروع

نیب اور ایف آئی اے نے پانامہ کیسز دوبارہ کھول دئیے ہیں۔

ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق پہلے مرحلے میں دودرجن کے قریب ملزمان کی انکوائری شروع کی گئی ہے،نئے قانون کی روشنی میں پانامہ کیسز کی تحقیقات کوانتہائی خفیہ رکھا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں مختلف ٹیمیں بیس سے زائد نامزد ملزمان کیخلاف تمام حقائق اکٹھے کررہی ہیں،جنوری کے وسط میں ایک درجن بڑے ملزمان کوطلب کیا جاسکتا ہے۔

دوسرے مرحلے میں پچاس ملزمان کو نوٹس بھیج کرجواب طلب کیا جائے گا،پانامہ کیس میں چارسو سے زائد پاکستانی شہریوں کے نام آئے تھے۔

سپریم کورٹ نے نیب، ایف بی آر اور ایف آئی اے کو پانامہ کیس میں آنے والے ناموں کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عید کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

عید کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب …