google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ

ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹماٹر، لہسن، گھی، کوکنگ آئل، چینی سمیت پندرہ اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔

آلو، پیاز، ٹماٹر، گندم کا آٹا اور ڈیزل سمیت 13 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ تین آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔

سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح چار اعشاریہ چھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ انیس دسمبر  کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر ستاؤن فیصد، لہسن ایک اعشارییہ چارفیصد، گھی ایک فیصد تک مہنگا ہوا۔

کوکنگ آئل، گڑ، چینی، لکڑی، ایل پی جی، کپڑے بھی مہنگے ہوئے۔ البتہ پیاز، آلو، انڈے، دال چنا اور گندم کا آٹا گزشتہ ہفتے سستا ہوا۔ دال مونگ، چاول، کیلے، ڈیزل کی قمیتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سالانہ بنیاد پر ٹماٹر،دال چنا،دال مونگ، آلو ،لہسن، خشک دودھ ، بیف گیس اور لکڑی کی قیمت بڑھ گئی ۔۔۔جبکہ گندم کا آٹا، سرخ مرچ، پیاز، انڈے، دال مسور، چاول، بریڈ، چینی، ڈیزل اور پیٹرول گزشتہ سال کی نسبت سستے ہوئے،

اعدادو شمار میں گزشتہ ایک سال کے دوران بجلی چھ اعشاریہ نو چھ فیصد سستی ہونے کا دعوی بھی کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف 3 صفر سے جیت

پاکستان جنوبی افریقا کو سیریز میں کلین سوئپ کرنے اور تین میچوں پر مشتمل ون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے