google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شہریار منور کی شادی کی قوالی نائٹ کی تصاویر وائرل - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

شہریار منور کی شادی کی قوالی نائٹ کی تصاویر وائرل

مقبول اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی تقریبات صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جاری ہیں اور اب ان کی قوالی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

دونوں کی شادی کی تقریبات رواں ہفتے شروع ہوئی تھیں، ان کی تقریبات کا آغاز ماہرہ خان اور ہدایت کار عاصم رضا کی جانب سے دی گئی پارٹیوں سے ہوا تھا۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی نے ابتدائی طور پر شادی کی تقریبات کی کوئی تصاویر شیئر نہیں کی تھیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کی تھیں۔

دونوں کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دونوں کو رومانوی انداز میں دیکھا گیا جب کہ ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں۔

اب سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی تقریبات کے دوران ہونے والی قوالی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

شہریار منور نے گزشتہ ماہ ہی تصدیق کی تھی کہ وہ دسمبر کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اس سے قبل بھی انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنا رشتہ طے ہونے کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

ماہین صدیقی اور شہریار منور کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں اور یہ بھی افواہیں ہیں کہ دونوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق ہے اور ان کا رشتہ خاندان والوں کی مرضی سے طے ہوا۔

اگرچہ شہریار منور یہ بتا چکے ہیں کہ ان کا رشتہ ان کے اہل خانہ نے طے کیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ماہین صدیقی کا تعلق ان کے ہی خاندان سے ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے