google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذکرات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذکرات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذکرات کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے اس ہفتے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی طرف سے اس ہفتے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا امکان ہے،

وزیراعظم کے ڈی 8 سربراہی کانفرنس میں مصروفیات کی وجہ سے معاملات آگے نہیں بڑھ سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی واپسی کے ساتھ ہی پارلیمانی کمیٹی کا باضابطہ اعلان متوقع ہے،

پارلیمانی کمیٹی کو مذاکرات یا حکومتی و اپوزیشن پوائنٹس پر مشاورت اور فیصلوں کا مکمل اختیار ہوگا۔

گزشتہ روز اسپیکر چیمبر میں اسد قیصر اور اسپیکر ایاز صادق کی ملاقات ہوئی تھی،

اسد قیصر نے لابی میں پیپلز پارٹی رہنما راجہ پرویز اشرف سے بھی ملاقات کی۔

راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ راہداری میں ہونے والی ملاقاتوں میں سنجیدہ گفتگو نہیں ہوتی،

سنجیدہ معاملات پر پوری سنجیدگی کیساتھ بیٹھ کر بات ہوتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے