google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی سی سی کا وفد نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئی سی سی کا وفد نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گیا

چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں زیرِ تعمیر نئی عمارت کے کام کا جائزہ لیا۔

وفد میں آئی سی سی ایونٹ منیجر عون زیدی، براڈ کاسٹر، مارکیٹنگ و دیگر ڈیپارٹمنٹ کے لوگ شامل تھے۔

اس موقع پر جنرل منیجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سمیت پی سی بی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

وفد نے نیشنل اسٹیڈیم میں زیرِ تعمیر نئی عمارت کے کام کا جائزہ لیا، نئی عمارت کے اندرونی حصے اور وہاں جاری کام کا معائنہ بھی کیا۔

وفد تقریباً آدھے گھنٹے نئی عمارت میں موجود رہا جہاں انہیں مکمل بریفنگ دی گئی۔

وفد نے اسٹیڈیم کے دیگر حصے کا بھی بغور جائزہ لیا اور اب آئی سی سی وفد لاہور کا دورہ کرے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے