google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شہریار منور کی شادی کی تقریبات کا آغاز - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

شہریار منور کی شادی کی تقریبات کا آغاز

مقبول اداکار شہریار منور صدیقی اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شہریار منور نے گزشتہ ماہ نومبر میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ دسمبر کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اس سے قبل بھی انہوں نے متعدد انٹرویوز میں اپنا رشتہ طے ہونے کی تصدیق کی تھی جب کہ متعدد شوبز میڈیا پیجز نے بھی یہ خبر دی تھی کہ اداکار و اداکارہ دسمبر کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اگرچہ شہریار منور نے دلہن کا نام بتائے بغیر بتایا تھا کہ وہ دسمبر کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم ماہین صدیقی نے معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔

اب مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔

متعدد شوبز شخصیات نے بھی تفصیلات فراہم کیے بغیر ہی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جن سے عندیہ ملتا ہے کہ شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی نے خود شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہیں کیں، تاہم ماہرہ خان، عاصم اظہر، مومل شیخ، عاصم رضا اور دیگر شخصیات نے انسٹاگرام اسٹوریز میں تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

دونوں کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں، جہاں پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …