کربی زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم کے بھی باؤلنگ کوچ ہیں
کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ایڈیشن 9 سے قبل اسٹیو کربی کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کردیا۔
لنکا شائر، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اسٹیو کربی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں کراچی کنگز کے کوچنگ سٹاف کا حصہ ہوں گے۔
کربی نا صرف زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ ہیں بلکہ اس کے ساتھ زمبابوے کرکٹ کے پاتھ وے ڈیویلپمنٹ پروگرام کے سربراہ بھی ہیں۔
اس سے قبل اسٹیو کربی سمرسیٹ کاؤنٹی، ڈربی شائر کاؤنٹی کے بالنگ کوچ اور مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
بطور کھلاڑی اسٹیو کربی کاؤنٹی کرکٹ میں یارکشائر، گلاسٹرشائر اور سمر سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔