زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو حکام
خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق لوئر دیر کے علاقے شگو کس میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ دھماکا بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوا۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔