google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بجلی کمپنیوں نے قومی خزانے کو 661 ارب روپے کا نقصان پہنچایا: رپورٹ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بجلی کمپنیوں نے قومی خزانے کو 661 ارب روپے کا نقصان پہنچایا: رپورٹ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سال میں بجلی کمپنیوں نے قومی خزانےکو 661 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

نیپرا نے بجلی کی ترسیل اور تقسیم کارکمپنیوں کی کارکردگی پر جائزہ رپورٹس 24-2023 کے ساتھ آپریشنل پاور پلانٹس کےحوالے سے کارکردگی جائزہ رپورٹ 24-2023 بھی جاری کردی گئی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سال میں بجلی کمپنیوں نے قومی خزانےکو 661 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، یہ نقصانات ترسیل و تقسیم اور کم ریکوری کی مد میں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کمپنیوں کی ترسیل و تقسیم کی مد میں ایک سال میں 281 روپے کا نقصان ہوا، مالی سال 2023-24 میں واپڈا کی تمام سابقہ ​​ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) 100 فیصد ریکوری میں ناکام رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وصولیوں کی شرح کم رہنے سے ایک سال میں خزانے کو 380 ارب روپے کا نقصان ہوا، صرف ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف 34 لاکھ سے زائد شکایات درج کرائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 24-2023 میں ترسیلی نقائص کے باعث صارفین سستے بجلی سے محروم رہے، بجلی کی شدید طلب کے موسم میں بھی سستے پاور پلانٹس نہ چلائے جاسکے۔

واضح رہے کہ آج ڈان کی رپورٹ کے مطابق کے۔الیکٹرک کی جانب سے اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی کی پیداوار کے اثرات برقرار ہیں، دسمبر میں کے۔الیکٹرک صارفین پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

رواں ماہ کراچی والے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے، جبکہ کے۔الیکٹرک صارفین کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ میں 20 پیسےفی یونٹ الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کا کوئی اسکول ونٹر کمیپ نہیں لگائے گا: محکمہ تعلیم

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکولز میں ونٹر کمیپ نہ لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے