google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ڈپریشن کی وجہ سے تین بار خودکشی کی کوشش کی: ثروت گیلانی - UrduLead
منگل , جنوری 14 2025

ڈپریشن کی وجہ سے تین بار خودکشی کی کوشش کی: ثروت گیلانی

اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شدید ڈپریشن کی وجہ سے تین بار خودکشی کی کوشش کی تھی۔

عائشہ عمر کے ساتھ ایک انٹرویو میں اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی زندگی کے تاریک ترین لمحات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے گزریں اور اپنی زندگی ختم کرنا چاہتی تھی۔

ثروت گیلانی نے کہا کہ میں نے تین بار خودکشی کرنے کی کوشش کی، ڈرائیونگ کرتے وقت سوچتی تھی کہ گاڑی کسی کھمبے سے ٹکرا دوں، ڈپریشن کی وجہ سے اس طرح کے خیالات آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی تھراپی کروائی جس کے بعد معمول پر آنے کے قابل ہوئی۔ 

واضح رہے کہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن بچے کی پیدائش کے بعد خواتین میں ہونے والا ایک عام عارضہ ہے۔

ثروت گیلانی نے کہا کہ خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے مادیت پسند نہ ہونا، ایک دوسرے کو سمجھنا اور حدود کا تعین ضروری ہے۔

یاد رہے کہ ثروت گیلانی نے اگست 2014 میں اداکار فہد مرزا سے شادی کی تھی اور وہ تین بچوں کی ماں ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ ایوی ایشن کو دفاع …