آزاد کشمیر حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا۔ نوٹیفکشن بھی جاری کردیا گیا۔
حکومت کے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ۔ کوہالہ کےمقام پرنوٹیفکیشن عوامی ایکشن کمیٹی قائدین کے حوالے کردیاگیا ۔
حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان بارہ نکاتی معاہدے پراتفاق طے پایا، چھ ماہ میں تمام مطالبات پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اس عرصے میں معاہدے کی شقوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا، معاہدہ ہونے کے بعد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 23 جنوری کی لانگ مارچ کی کال واپس لے لی۔