google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئنز ٹرافی: محسن نقوی نے وزیرِاعظم کو آگاہ کردیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

چیمپئنز ٹرافی: محسن نقوی نے وزیرِاعظم کو آگاہ کردیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا،

انہوں نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق چیئرمین پی سی بی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے،

آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے تیار ہے، ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اچھی خبر سامنے آئے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے