google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اداکاری سے ان کا کچن بمشکل سے چلتا ہے: صحیفہ جبار  - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اداکاری سے ان کا کچن بمشکل سے چلتا ہے: صحیفہ جبار 

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے کہ اداکاری سے انہیں اتنے پیسے ملتے ہیں کہ ان کا کچن اس سے بمشکل ہی چل سکے۔

پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر، ذاتی زندگی، اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں صحیفہ نے بتایا کہ وہ ایک پختون خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، مگر ان کے گھر میں تعلیم یا شادی کے معاملات میں کوئی زبردستی نہیں کی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی تعلیم، خصوصاً ریاضی اور اکاؤنٹنگ میں اچھی تھیں اور کبھی شوبز میں آنے کا نہیں سوچا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی کے دوران اپنے کزن کے فیشن ہاؤس کے لیے ماڈلنگ شروع کی اور پھر یہ سلسلہ آگے بڑھتا گیا۔

شادی سے کچھ دن پہلے انہیں ایک ڈرامے کے آڈیشن کی کال موصول ہوئی، جس میں وہ منتخب ہو گئیں اور یوں ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ بن گئیں۔

شوبز انڈسٹری میں آمدنی کے حوالے سے صحیفہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اتنے پیسے نہیں ملتے کہ گھر کا کچن آسانی سے چل سکے۔

اگر کوئی ڈرامہ 4 سے 6 ماہ تک چلتا ہے تو اس کا معاوضہ بھی اقساط میں ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں صرف ڈراموں پر انحصار کرنا پڑے تو ان کے لیے گھر کا خرچ چلانا مشکل ہو جائے گا۔

یہ تبھی ممکن ہے جب وہ سال میں 4 پروجیکٹس کریں، روزانہ شوٹنگ کریں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا سے بھی آمدنی ہو۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر فنکار ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ بزنس بھی کرتے ہیں کوئی پروڈیوسر بنتا ہے یا پروڈکشن ہاؤس چلاتا ہے یا پھر کوئی فیشن برانڈ متعارف کروا کر اس سے اپنا ذرائع آمدن بنایا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے