google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ڈرامہ بنانے کیلئے گھر اور زیور گروی رکھے: کاشف محمود - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ڈرامہ بنانے کیلئے گھر اور زیور گروی رکھے: کاشف محمود

سینئر اداکار کاشف محمود نے انکشاف کیا ہے کہ بطور پروڈیوسر انہوں نے پہلا ڈرامہ بنانے کیلئے جہاں درجنوں لوگوں سے قرضہ لیا، وہیں انہوں نے گھر اور والدہ کے زیور تک گروی رکھے تھے۔

اداکار کاشف محمود نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ گھر کے سب سے بڑے بچے تھے، اس لیے ان پر ذمہ داریاں بھی زیادہ تھیں لیکن اس باوجود والدین نے ان پر سختیاں نہیں کیں اور انہیں اپنی پسند کا کام کرنے دیا۔

انہوں نے کہا کہ  بطور ایکسٹرا اداکار کیریئر کا آغاز کیا تھا، یعنی انہیں صرف ہیرو کے پیچھے نظر آنے والے افراد کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا، مذکورہ ڈرامے میں ریشم اور سلیم شیخ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  بدر خلیل نے ان کا ڈرامہ کسی ٹی وی چینل کو فروخت کیا اور ان کا ڈرامہ ایک ٹی وی چینل پر چلا لیکن بعد میں وہ ٹی وی چینل بند ہوگیا اورانہیں پیسے بھی نہیں ملے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے