google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کی پیش گوئی - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی،

سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے علاقوں میں سرد اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی

جس کے پیش نظر آج سے 8 دسمبر کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ سمیت کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان صوبے کے سولہ اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے گردآلود ہواؤں کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …