google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک میں کسی تبدیلی کا حصہ نہیں ہونگے: مولانا فضل الرحمان - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

ملک میں کسی تبدیلی کا حصہ نہیں ہونگے: مولانا فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے،

بس کرسی پر بیٹھنے کو کافی سمجھتے ہیں، امن وامان کے لئے گورنر راج مستقل حل نہیں ہے، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں گے۔

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان جامعہ سعدیہ پشاور کا دورہ کیا اور سابق ایم این اے و جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص کی وفات پر ان کے صاحبزادے مولانا محمد قاسم سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں الیکشن دھاندلی زدہ تھے ، موجودہ حکومت غیر قانونی و غیر آئینی ہے، بس زبردستی والی حکومت ہے، اگر کوئی تبدیلی آئے گی تو ہم اسکا حصہ نہیں ہونگے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کے لئے گورنر کے پی کو اس لئے اجلاس بلانا پڑا کیونکہ صوبے کا ایگزیکٹو صلاحیت سے محروم ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن کا قیام گورنر کے بس کی بات نہیں ، ہم تمام اسٹیک ہولڈرز اور مذہبی جماعتوں کیساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں گے، موجودہ حالات کا گورنر راج بھی مستقل حل نہیں ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …