ٹی ایل پی احتجاج پر 42 ہزار پولیس اہلکار تعینات
پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے آج (جمعہ) کے متوقع احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں اور مجموعی طور پر 42 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔