افتتاحی تقریب میں ایلون مسک کی شرکت
پاکستان میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی اسٹار لنک جلد ہی اپنی سروسز شروع کرنے جا رہی ہے، جب کہ اس سلسلے میں منعقد کی جانے والی افتتاحی تقریب میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی شرکت بھی متوقع ہے۔
ہیش ٹیگ
پاکستان میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی اسٹار لنک جلد ہی اپنی سروسز شروع کرنے جا رہی ہے، جب کہ اس سلسلے میں منعقد کی جانے والی افتتاحی تقریب میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی شرکت بھی متوقع ہے۔
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آگاہ کیا ہے کہ اسپیس بورڈ نے اسٹار لنک کو عارضی این او سی دے دی، اسٹار لنک کو مکمل این او سی ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دی جائے گی۔
چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی امین الحق نے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کے لائسنس کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی، کمیٹی ارکان نے ’اسلام آباد آئی ٹی پارک‘ منصوبہ وقت پر مکمل نہ ہونے پر وزارت آئی ٹی حکام پر اظہار برہمی کیا۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی اسٹار لنک پاکستان میں رجسٹرڈ ہوچکی ہے،