شہر
پنجاب، خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کی وارننگ
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گزشتہ رات اور 21 اگست کو شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے۔
ہیش ٹیگ
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گزشتہ رات اور 21 اگست کو شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے جاری موسلادھار بارش نے ایک بار پھر نشیبی علاقوں کو زیر آب لا دیا اور نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی
ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ تین دنوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے
بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 30 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔