سانحہ گل پلازہ: 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، 16 کی شناخت ہوگئی
گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے سانحے میں اب تک 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 16 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔
ہیش ٹیگ
گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے سانحے میں اب تک 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 16 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے بدھ کو (21 جنوری) ایک ہی کروکری شاپ (دبئی کروکری) سے تقریباً 30 جلی ہوئی لاشیں نکالیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی۔
کراچی کے مصروف تجارتی علاقے صدر میں واقع چار منزلہ گل پلازہ شاپنگ مال میں جمعہ کو لگنے والی ہولناک آگ نے شہر کو سوگ میں مبتلا کر دیا۔ آگ گراؤنڈ فلور پر واقع ایک دکان میں لگی جہاں آتش گیر مصنوعی پھول رکھے گئے تھے، اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت میں پھیل گئی۔
کراچی ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتہ کی رات لگنے والی شدید آتشزدگی کے نتیجے میں ہولناک سانحہ میں ریسکیو حکام نے اب تک 26 اموات کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد میں مزید 10 کا اضافہ ہو کر 81 ہو گئی ہے۔