گرمیوں میں ٹھنڈک یا صحت کے لیے خطرہ؟
پاکستان میں گرمیوں کے موسم میں سڑک کنارے لگے ٹھیلوں پر شکر کولا اور آلو بخارے سے تیار کیے جانے والے مشروبات خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔ شدید گرمی، لو کے تھپیڑوں اور بڑھتے درجہ حرارت کے دوران شہری ان مشروبات کو جسم میں پانی کی کمی دور کرنے اور فوری توانائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔