چینی کمرشل قرض رواں ماہ ملنے کا امکان
پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کی درخواست کر دی ہے، ذرائع کے مطابق شرائط و ضوابط طے ہونے کے بعد رواں ماہ کے آخر تک یہ رقم موصول ہونے کی توقع ہے۔
ہیش ٹیگ
پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کی درخواست کر دی ہے، ذرائع کے مطابق شرائط و ضوابط طے ہونے کے بعد رواں ماہ کے آخر تک یہ رقم موصول ہونے کی توقع ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی اعلیٰ انتظامیہ اور امریکی ایکزم بینک کے سربراہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کے اصلاحاتی پروگرام، معاشی کارکردگی، سرمایہ کاری، تجارت اور طویل المدتی مالی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی، جس میں اقتصادی اصلاحات، دوطرفہ تعاون اور امریکی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ رائٹرز نے رپورٹ کیا کہ پاکستان نے 10 ارب ڈالر کی امریکی معاونت کی درخواست کی ہے۔
پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے اور روپے پر دباؤ کم کرنے کے لیے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی دوطرفہ زرِ مبادلہ استحکام سہولت (Exchange Stabilization Support Facility) فراہم کرنے کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔